tapmad
  1. Home
  2. Blogs
  3. News

اکتوبر 15, 2025

پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوگیا

پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوگیا
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
پاکستان نے ایک بار پھر عالمی فورمز پر اپنی مؤثر سفارت کاری کا لوہا منوا لیا ہے۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے انتخابات میں پاکستان کو 2026 سے 2028 کی مدت کے لیے رکن منتخب کر لیا گیا ہے، جہاں اسے بھاری اکثریت سے ووٹ ملے۔نائب وزیرِاعظم اور وزیرِخارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ پاکستان کو انسانی حقوق کونسل کے لیے بھاری اکثریت سے ووٹ ملنا عالمی سطح پر پاکستان کے کردار کا اعتراف ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام رکن ممالک کی حمایت پر شکر گزار ہے اور وہ انسانی حقوق کے فروغ کے لیے TRUCE اصولوں برداشت، احترام، آفاقیت، اتفاقِ رائے اور شراکت — پر کاربند رہے گا۔اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے اپنا فعال کردار جاری رکھے گا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی پاکستان کے انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مؤثر، مثبت اور بھرپور کردار کی عکاس ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان انسانی حقوق کی سربلندی اور انصاف کے فروغ کے لیے عالمی سطح پر اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔پاکستان کا یہ انتخاب عالمی سطح پر اُس کے اعتماد، شراکت داری اور انسانی وقار کے احترام کے عزم کی ایک بار پھر گواہی دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں