ستمبر 18, 2025
انصاف کے دروازے بندہیں، میرا کمرہ پنجرہ بنا دیا گیا، عمران خان نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا، سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اپنے حلف کی پاسداری کریں اور جرات مندانہ فیصلے کریں، آپ کے دلیرانہ فیصلے قوم کی تقدیر کی کتاب میں لکھے جائیں گے۔چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کو لکھے گئے خط میں عمران خان نے کہا ہے کہ انصاف کے دروازے مجھ پر اورمیری اہلیہ پر بند ہیں،سات سو بَہتتر دنوں سے تنہائی کی قید میں ہوں، کمرہ نو بائے گیارہ کا پنجرہ بنا دیا گیا۔عمران خان کااپنے خط میں کہنا ہے کہ 300 سے زائد سیاسی مقدمات قائم کیے گئے، پاکستان کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں، بُشریٰ بی بی کی صحت بگڑ رہی ہے لیکن ڈاکٹر کو معائنہ کی اجازت نہیں دی جاتی،وہ علاج سے محروم، ٹی وی، کتابوں، یا باہر کی دنیا سے رابطے سے دور ہیں، نہ ہی اُنہیں علاج کی سہولت دی گئی ہے، پاکستانی قانون خواتین کو ضمانت کیلئے خصوصی رعایت دیتا ہے لیکن بُشریٰ بی بی کے کیس میں یہ اصول معطل کر دیا گیا، صرف اس لیے کہ وہ میری بیوی ہیں، وہ اُنہیں توڑنا چاہتے ہیں لیکن اُنہیں اس طاقت کا اندازہ نہیں جو اُن کے ایمان سے اُنہیں ملتی ہے۔عمران خان کے خط میں مزیدکہا گیا ہے کہ اہلخانہ اور وکلا سے ملاقات کرائی جاتی ہے نہ ہی بیٹوں سے فون پر بات کرنے کا بنیادی حق دیا جا رہا ہے، یہ قید نہیں بلکہ سوچا سمجھا نفسیاتی تشدد ہے تاکہ عوام کا حوصلہ توڑا جا سکے،اُنہوں نے کہا کہ ہزاروں کارکنان اور حامی اب بھی جیلوں میں بند ہیں جبکہ بھانجے حسن نیازی کو فوجی حکام نے حراست میں لے کر اذیت دی اوردس سال قید کی سزا سنائی گئی، بہنوں اور بھانجوں کو بھی ناحق مقدمات اور قید کا سامنا ہے۔عمران خان نے خط میں مؤقف اپنایا کہ جب قانون کی حکمرانی دفن ہو جائے تو قومیں اندرونی زوال کا شکار ہو جاتی ہیں۔، انصاف ذوالفقار بھٹو کیس کی طرح 44 سال بعد نہیں بلکہ وقت پر ملنا چاہئے۔خط میں چیف جسٹس سے اپیل کی گئی کہ بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی اجازت دی جائے اوربُشریٰ بی بی کو علاج کے لیے ڈاکٹر تک فوری رسائی فراہم کی جائے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے عوام سپریم کورٹ کو انصاف کی آخری پناہ گاہ سمجھتے ہیں اور عدلیہ کی خودمختاری بحال ہونی چاہئے۔عمران خان نے کہا کہ آج پاکستان فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ اپنے حلف کو پورا کریں اور ثابت کریں کہ پاکستان کی سپریم کورٹ اب بھی انصاف کی آخری پناہ گاہ ہے، سپریم کورٹ بنیادی حقوق کی ضامن ہے، عدلیہ کی آزادی کو بحال کریں، امید ہے آپ حلف کی پاسداری کرتے ہوئے انصاف فراہم کریں گے۔خیال رہےکہ عمران خان کا یہ خط اُن کی بہنیں لے کرسپریم کورٹ پہنچ گئیں۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا خط چیف جسٹس کو دینے کے لیے یہاں آئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...