ستمبر 18, 2025
ساری توجہ فلمی کیریئر پر ہے، شادی کے بارے میں سوچنے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں،جھانوی کپور

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے ٹریلر لانچ ایونٹ میں ایسی باتیں کر ڈالیں کہ میڈیا اور فینز دونوں حیران اور خوش ہو گئے۔ شادی، شوہر اور پروپوزل پر ان کے مزاحیہ جوابات نے محفل کو رنگین کر دیا۔ خوبرو آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی اداکارہ جھانوی کپور نے شوہر کی خوبیوں پر اظہارِ خیال کیا ہے۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم سنی سنسکاری کی تلسی کماری کے ٹریلر کی تقریبِ رونمائی کے موقع پر جھانوی نے شوہر کی خوبیوں پر دلچسپ خیالات کا اظہار کیا۔ جھانوی سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے جیون ساتھی میں کون سی خصوصیات چاہتی ہیں، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ مہذب، خوش مزاج اور کھانے کا شوقین ہونا چاہیے۔جب جھانوی کپور سے شوہر کی آمدنی سے متعلق سوال کیا گیا تو اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ آمدنی زیادہ ضروری نہیں، کچھ بھی چلے گا۔ شادی کب کریں گی؟ اس سوال کے جواب میں جھانوی نے کہا کہ اس وقت ان کی ساری توجہ فلمی کیریئر پر ہے اور شادی کے بارے میں سوچنے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں۔اس دوران ایک رپورٹر نے مذاقا کہا کہ جھانوی کو پرپوز کون کرے گا؟ اس پر ان کے ساتھی اداکار ورون دھون نے فلم کے دوسرے اداکار روہت سراف کا نام تجویز کیا، جس پر روہت نے مسکراتے ہوئے کہا، میں شیکھر سے مار نہیں کھانا چاہتا۔یہ جملہ اس لیے دلچسپی کا باعث بنا کیونکہ جھانوی کپور شیکھر پہاڑیا کیساتھ قریبی تعلقات میں ہیں تاہم دونوں نے تاحال اپنے تعلق کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔یاد رہے کہ جھانوی کپور روہت سراف اور ورون دھون کی فلم سنی سنسکاری کی تلسی کماری دواکتوبرکو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔اب دیکھنا یہ ہے کہ جھانوی کپور فلمی دنیا میں چھا جانے کے بعد شادی کی دنیا میں کب دھماکہ کرتی ہیں۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...