1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 17, 2025

خیبرپختونخوا میں پولیس کی بڑی کامیابی، دہشت گردوں کے حملے پسپا

خیبرپختونخوا میں پولیس کی بڑی کامیابی، دہشت گردوں کے حملے پسپا
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے پولیس نے بروقت اور جرات مندانہ کارروائی سے ناکام بنا دیے۔ پولیس کے آپریشن میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ چار زخمی ہوئے، تاہم ان کے ساتھی لاشیں اور زخمیوں کو لے کر فرار ہوگئے۔ترجمان پولیس کے مطابق بنوں میں دہشت گردوں نے پہلے میریان تھانے اور اس کے بعد مزنگ چوکی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ دونوں مقامات پر پولیس اہلکاروں نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے حملہ ناکام بنایا۔ میریان تھانے پر حملہ صرف 20 منٹ میں پسپا کردیا گیا جبکہ مزنگ چوکی پر ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ریجنل پولیس آفیسر سجاد خان کے مطابق جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے جبکہ پولیس کے 3 اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔دوسری جانب ضلع کرک میں بھی دہشت گردوں نے گرگری تھانے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم پولیس کی جانب سے سخت جوابی کارروائی پر دہشت گرد تھانے کے قریب نہ آسکے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں اور کرک میں دہشت گرد حملے ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بہادری اور حکمت عملی سے ثابت کردیا کہ وہ ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

متعلقہ خبریں