1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 17, 2025

آسٹریلیا کا تاریخی فیصلہ، 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی

آسٹریلیا کا تاریخی فیصلہ، 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
دنیا بھر میں بچوں پر سوشل میڈیا کے منفی اثرات پر جاری بحث کے درمیان آسٹریلیا نے ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 16 سال سے کم عمر افراد اب کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال نہیں کر سکیں گے۔ماہرین کے مطابق کم عمری میں سوشل میڈیا کا حد سے زیادہ استعمال ذہنی دباؤ، بے چینی، تعلیمی مسائل اور روزمرہ زندگی میں بگاڑ کا باعث بنتا ہے۔ انہی خطرات کے پیش نظر آسٹریلوی حکومت نے یہ قانون متعارف کرایا ہے جو دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ قانون دسمبر سے نافذ ہوگا۔آسٹریلیا دسمبر سے 16 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا استعمال کو روکنے والا اولین ملک بننے لگا ہے جسے تمام دنیا کی حکومتیں اور ٹیک فرمز قریب سے دیکھ رہی ہیں۔سرکاری آن لائن ریگولیٹری ادارےانٹرنیٹ واچ ڈاگ ای سیفٹی نے ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ صارفین کی عمر کی تصدیق کے لیے ایسے طریقے اپنائیں جو کم سے کم مداخلت والے ہوں۔ کمپنیوں کو ہر صارف سے دوبارہ شناخت مانگنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ مصنوعی ذہانت (AI) اور پہلے سے موجود ڈیٹا کے ذریعے بچوں اور بالغوں میں فرق کیا جائے گا۔ای سیفٹی کمشنر جولی انمین گرانٹ کا کہنا ہے کہ "جب کمپنیاں اشتہارات کے لیے صارفین کو باریکی سے ٹارگٹ کر سکتی ہیں تو وہ بچوں کی عمر کا درست اندازہ لگانے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں۔"یہ قانون یوٹیوب سمیت تمام بڑے پلیٹ فارمز پر لاگو ہوگا۔ ماضی میں یوٹیوب کو استثنیٰ حاصل تھا لیکن میٹا (فیس بک، انسٹاگرام)، اسنیپ چیٹ اور ٹک ٹاک جیسی کمپنیوں نے اعتراض اٹھایا جس کے بعد اس پابندی کو سب کے لیے یکساں کردیا گیا۔وفاقی وزیر برائے مواصلات اینیکا ویلز کا کہنا تھا کےہم سمندر کو تو قابو نہیں کر سکتے، مگر شارک کو ضرور قابو میں رکھ سکتے ہیں۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ ٹیکنالوجی کمپنیوں پر لازم ہوگا کہ وہ نابالغ اکاؤنٹس بند کریں، دوبارہ رجسٹریشن کو روکیں اور شکایات کے لیے مؤثر نظام قائم کریں۔یہ قانون نومبر 2024 میں پاس کیا گیا تھا اور کمپنیوں کو تیاری کے لیے ایک سال کا وقت دیا گیا تھا۔ اب 10 دسمبر تک تمام نابالغ صارفین کے اکاؤنٹس لازمی طور پر بند کرنا ہوں گے۔

متعلقہ خبریں