1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 17, 2025

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پرتفتیش کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پرتفتیش کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ این سی سی آئی اےٹیم معلوم کرنے اڈیالہ جیل پہنچی تاہم عمران خان نے بتانے سے انکار کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم اوربانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے تفتیش کی گئی، جس کی اندرونی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی خصوصی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی اور عمران خان سے مختلف سوالات کیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران جب عمران خان سے پوچھا گیا کہ جیل کے اندر سے آپ کے پیغامات سوشل میڈیا ٹیم تک کیسے پہنچتے ہیں؟ توانہوں نے جواب دیا کہ کوئی خاص پیغام رساں موجود نہیں بلکہ جب کوئی ملاقات کے لیے آتا ہے تو وہی پیغام باہر ٹیم تک پہنچا دیتا ہے۔تفتیش کے دوران سوال کیا گیا کہ کیا آپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس جبران الیاس، سی آئی اے، را ،یاپھر موساد چلا رہی ہے؟ ذرائع کے مطابق عمران خان یہ سوال سنتے ہی برہم ہو گئے اور کہاکہ "جبران الیاس تم سب سے زیادہ محب وطن ہے، تم اچھی طرح جانتے ہو ۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے مزید کہا کہ اگرانہوں نے بتا دیا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کون چلاتا ہے تو وہ شخص اغوا کرلیا جائے گا، اس لیے وہ کسی بھی فرد کا نام ظاہر نہیں کریں گے۔رپورٹس کے مطابق عمران خان نے ٹیم سے تحریری سوال نامہ مانگا اور جواب وکلاء کی موجودگی میں دینے پر اصرار کیا۔ذرائع کے مطابق سائبر کرائمز ٹیم ایک گھنٹے سے زائد اڈیالہ جیل موجود رہی۔این سی سی آئی اے نے سوال و جواب مکمل کرنے کے بعد ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے، جو اعلیٰ حکام کو بھیج دی گئی ہے۔ دوسری جانب اس معاملے پر عمران خان یا پی ٹی آئی کی ٹیم کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ خبریں