ستمبر 17, 2025
ٹی 20ایشیا کپ،بنگلادیش نے افغانستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 8 رنز سےہرادیا

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

ایشیا کپ 2025 کے 9ویں میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے دی ۔بنگلا دیش کے دیئے گئے155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم آخری گیند پر 146 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، رحمان اللہ گرباز 35 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔قبل ازیں بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان لٹن داس نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی ۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے، تنزید حسن 52 رنز کیساتھ نمایاں رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سیف حسن نے 30، شمیم حسین نے 11، توحید ہردوئی نے 26 اور نور الحسن نے 12 رنز بنائے۔افغانستان کی جانب سے راشد خان اور نور احمد نے 2، 2 جبکہ عظمت اللہ عمرزئی نے ایک وکٹ حاصل کی۔بنگلادیش کی جانب سے دیئے گئے155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 146 رنز ہی بنا سکی، افغان اوپنر بیٹر رحمٰن اللہ گرباز 35 اور عظمت اللہ عمرزئی 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان راشد خان 20، گلبدین نائب 16، محمد نبی 15، نور احمد 14، کریم جنت 6، ابراہیم زادران 5 جبکہ صدیق اللہ اٹل اور غضنفر صفر،صفر کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔فضل حق فاروقی 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نسم احمد، رشاد حسین اور تسکین احمد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔یاد رہےبنگلادیشی ٹیم نے ایونٹ میں 2 میچز میں فتح حاصل کرلی ہے، جس کے بعد اُس کے پوائنٹس کی تعداد 4 ہوگئی ہے جبکہ رن ریٹ سری لنکا اور افغانستان سے کم ہے، اُسے اگلے مرحلے تک رسائی کیلئےافغانستان اور سری لنکا کےاَگلے میچ کے فیصلے تک انتظار کرنا ہوگا۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...