1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 16, 2025

قطر پر اسرائیلی حملہ، مسلم دنیا متحدہوگئی، دوحہ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری

قطر پر اسرائیلی حملہ، مسلم دنیا متحدہوگئی، دوحہ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف مسلم دنیا متحد ہوگئی، مسلم ممالک نے قطر کو جوابی اقدامات کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔ دوحہ میں عرب-اسلامی سربراہ ہنگامی اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت اور قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، ایرانی صدر مسعود پزشکیاں سمیت متعدد ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ قطر پر اسرائیل کا بزدلانہ اور غیر قانونی حملہ خطے میں امن و استحکام کی ہر کوشش کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔ رہنماؤں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو فوری طور پر اسلحے کی فراہمی بند کی جائے اور عرب و مسلم ممالک اسرائیل کے ساتھ اپنے سفارتی و معاشی تعلقات پر نظرثانی کریں۔شرکاء نے قطر کے مہذب اور دانشمندانہ مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ غیر جانبدار ثالث پر حملہ بین الاقوامی امن عمل پر کاری ضرب ہے۔ اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے قطر کو دوبارہ نشانہ بنانے کی دھمکیوں کو بھی مسترد کیا گیا۔مشترکہ اعلامیے میں فلسطینی عوام کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ 1967ء کی سرحدوں کے مطابق فلسطین پر اسرائیلی قبضہ ختم ہونا چاہیے اور خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے قطر، مصر اور امریکا کی ثالثی کوششوں کی حمایت کا عزم بھی ظاہر کیا اور کہا کہ اگر ثالثی کی کاوشوں کو سبوتاژ کیا گیا تو پورا خطہ انتشار کا شکار ہو جائے گا۔اعلامیے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مسلم دنیا قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی میں کھڑی ہے اور اس کے کسی بھی جوابی اقدام کی بھرپور حمایت کرے گی۔

متعلقہ خبریں