tapmad
  1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 14, 2025

وزیراعظم کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکیج ، ایک ماہ کے بجلی بل معاف کرنیکا اعلان

وزیراعظم کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکیج ، ایک ماہ کے بجلی بل معاف کرنیکا اعلان
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے گھریلو صارفین کے اگست کے بجلی بل معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کوئی احسان نہیں بلکہ سیلاب متاثرین کا حق ہے، اور جو صارفین پہلے ہی بل ادا کرچکے ہیں، انہیں یہ رقم آئندہ بلوں میں ایڈجسٹ کردی جائے گی۔قوم سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں بخوبی احساس ہے کہ متاثرہ علاقے کے لوگ کس قدر مشکلات کا شکار ہیں۔ اس لیے وفاقی حکومت اپنے وسائل سے بجلی کے بل ادا کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرعی، کمرشل اور صنعتی صارفین کے نقصانات کا تفصیلی تخمینہ لگایا جارہا ہے، جب تک یہ عمل مکمل نہیں ہوتا، ان شعبوں سے اگست کے بجلی بل وصول نہیں کیے جائیں گے۔ اگر نقصان زیادہ نکلا تو ان کے لیے مزید ریلیف دینے کے اقدامات کیے جائیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں، افواج پاکستان اور عوام سب مل کر ریلیف و ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے بے یارومددگار ہیں، ان کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ یہ اقدام متاثرین کی مشکلات کم کرنے کی ایک حقیر سی کوشش ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر عزم دہرایا کہ سیلاب سے متاثرہ ہر شخص کی مکمل آبادکاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

متعلقہ خبریں