tapmad
  1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 14, 2025

ایشیاکپ ، بھارت نے پاکستان کوباآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی

ایشیاکپ ، بھارت نے پاکستان کوباآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2025 کے چھٹے میچ میں بھارت نے پاکستان کوباآسانی 7 وکٹوں سےہرادیا۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے ، بھارت نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 16 ویں اوورز میں حاصل کر لیا،بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے زمہ دارانہ 47 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے چھٹے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا،بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح لڑکھڑا گئی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔پاکستان کی پہلی وکٹ میچ کی پہلی ہی گیند پر گر گئی جب صائم ایوب پانڈیا کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔ اس کے بعد محمد حارث بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور محض 3 رنز بنا کر بمراہ کا شکار ہوگئے، اس وقت ٹیم کا مجموعی اسکور صرف 6 تھا۔ فخر زمان نے کچھ مزاحمت کی مگر 17 رنز پر اکشر پٹیل کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔ کپتان سلمان آغا بھی زیادہ دیر نہ چل سکے اور صرف 3 رنز بنا کر اکشر ہی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ حسن نواز کی اننگز بھی مختصر رہی، وہ 5 رنز بنا کر 64 کے مجموعے پر کلدیپ یادیو کے ہتھے چڑھے، اگلی ہی گیند پر ایک اور کھلاڑی وکٹ گنوا بیٹھے۔ صاحبزادہ فرحان نے سب سے زیادہ مزاحمت کی اور 44 گیندوں پر 40 رنز بنائے لیکن 83 کے اسکور پر وہ بھی کلدیپ کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔ فہیم اشرف 11 رنز بنا سکے جبکہ سفیان مقیم 10 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ تاہم آخر میں شاہین شاہ آفریدی نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 16 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 33 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کا اسکور کچھ بہتر بنایا۔بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 3، بمراہ اور اکشر پٹیل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔بھارت نے پاکستان کا دیاگیا 127 رنز کا ہدف 16 ویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا،بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما اور شبمن گل نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور شاہین آفریدی کے پہلے ہی اوور میںچھکےاور چوکے کی مدد سے 12 رنز بنائے۔صائم ایوب نے بھارت کے دونوں اوپنرز کے بعد مڈل آرڈر تلک ورما کو 31 کے مجموعی اسکور پر پویلین بھیجا، یوں بھارت کی 97 پر تیسری وکٹ گری۔کپتان سوریا کمار یادوو نے 47 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا جبکہ ابھیشیک شرما اور تلک ورما نے 31، 31 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے تینوں وکٹیں صائم ایوب نے حاصل کیں۔

متعلقہ خبریں