tapmad
  1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 14, 2025

ٹی20ایشیاکپ،پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ

ٹی20ایشیاکپ،پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
ایشیا کپ 2025 کے سب سے بڑے پاک بھارت ٹاکرے میں قومی ٹیم کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے،بھارت کیخلاف پاکستان کی 2 وکٹیں جلد ہی گرگئیں، پاکستان کی پہلی وکٹ پہلی ہی گیند پر گری، صائم ایوب پانڈیا کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حارث تھے جو 6 کے مجموعی اسکور پر 3 رنز بنا کر بمراہ کے ہاتھوں وکٹ گنوا بیٹھے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2025 کے چھٹے میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ہم پہلے بیٹنگ کریں گے اور امید ہے کہ بھارت کو ایک اچھا ہدف دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وننگ اسکواڈ کے ساتھ میدان میں اُتریں گے، اچھی کرکٹ کھیلتے آرہے ہیں بھارت کے خلاف میچ کےلیے پُرجوش ہیں۔اِس موقع پربھارتی کپتان سوریا کمار یادو بات کرتے ہوئےنےکہا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ کو ترجیح دیتے، ہم بھی آج کے میچ کےلیے کوئی تبدیلی نہیں کر رہے۔قومی اسکواڈ کی قیادت سلمان علی آغا کررہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں صائم ایوب، صاحب زادہ فرحان، فخر زمان اور محمد حارث شامل ہیں، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، صفیان مقیم اور ابرار احمد فائنل الیون کا حصہ ہیں۔بھارت کی پلیئنگ الیون میں ابھیشیک شرما، شبھمن گل، سوریا کمار یادیو، تلک ورما، سنجو سیمسن ، شیوم دوبے، ہردیک پاندیا، اشر پٹیل ، کلدیپ یادیو ، ورن چکروتی اور جسپریت بمراہ شامل ہیں۔خیال رہے پاکستان نے عمان کے خلاف میچ میں 93 رنز سے فتح اپنے نام کی تھی۔

متعلقہ خبریں