tapmad
  1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 14, 2025

پاک بھارت میچ سے قبل دبئی پولیس کی کرکٹ شائقین کے لیے ایڈوائزری جاری

پاک بھارت میچ سے قبل دبئی پولیس کی کرکٹ شائقین کے لیے ایڈوائزری جاری
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کےٹاکرےسے قبل دبئی میں حکام نے میچ کے دوران بد زبانی، تشدد اور نسل پرستانہ فقرے بازی روکنے کی تیاری کرلی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایشیا کپ 2025 کے دوران دبئی پولیس نے کرکٹ شائقین کے لیے سخت ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ اسٹیڈیم میں کسی بھی قسم کا تشدد، بدزبانی یا نسل پرستانہ جملے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ایونٹس سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین میجر جنرل سیف محیر المزروعی کے مطابق میچ کے دوران غیر مہذب رویہ اختیار کرنے والوں کو 1 سے 3 ماہ قید اور 10 سے 30 ہزار درہم (تقریباً ساڑھے 7 لاکھ سے 23 لاکھ پاکستانی روپے) جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔دبئی پولیس نے کرکٹ شائقین پر زور دیا ہے کہ وہ کھیل کے دوران مثبت اور شائستہ رویہ اپنائیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ اسٹیڈیم کا ماحول پرامن اور محفوظ رکھا جا سکے۔

متعلقہ خبریں