tapmad
  1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 14, 2025

ایشیا کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا آج دبئی میں ہوگا،پاکستان اوربھارت مدمقابل ہوں گے

ایشیا کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا آج دبئی میں ہوگا،پاکستان اوربھارت مدمقابل ہوں گے
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
شائقینِ کرکٹ کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں، ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کا سب سے بڑا اور سنسنی خیز ٹاکرا آج دبئی میں ہوگا، جہاں روایتی حریف پاکستان اور بھارت شام ساڑھے 7 بجے پاکستانی وقت کے مطابق آمنے سامنے ہوں گے۔یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کے لیے صرف ایک میچ نہیں بلکہ اعصاب کا امتحان ہے۔ 6 ماہ بعد روایتی حریف ایک بار پھر مدمقابل ہوں گے۔ اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی میں بھی دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آچکی ہیں۔پاکستان کو اس بار فخر زمان، صائم ایوب، سلمان علی آغا اور حارث سے بڑی امیدیں ہیں، جبکہ بھارتی ٹیم شبمن گل، سوریا کمار یادیو اور جسپریت بمراہ کو اپنا سب سے بڑا ہتھیار مان رہی ہے۔حالیہ کارکردگی کے اعتبار سے دونوں ٹیمیں شاندار فارم میں ہیں۔ بھارت نے ایشیا کپ میں یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرایا جبکہ پاکستان نے افغانستان اور یو اے ای کو شکست دے کر تین ملکی سیریز اپنے نام کی۔ایشیا کپ کی تاریخ میں بھارت نے 19 میچوں میں سے 10 میں فتح حاصل کی، پاکستان نے 6 بار کامیابی سمیٹی۔ پاکستان نے بھارت کو ایشیا کپ میں آخری بار 2022 میں ہرایا تھا۔ بھارت مجموعی طور پر 8 بار ایشیا کپ چیمپئن بن چکا ہے جبکہ پاکستان نے یہ اعزاز 2 بار اپنے نام کیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ 2014 سے اب تک پاک-بھارت کے درمیان کھیلے گئے 8 میں سے 7 میچز میں وہ ٹیم فاتح رہی جس نے پہلے بولنگ کی۔ دبئی میں کھیلے گئے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی پہلے بولنگ کرنے والی ٹیم ہی جیتی۔ اسی لیے ماہرین آج کے میچ میں ٹاس کو فیصلہ کن قرار دے رہے ہیں۔پاکستان کے پاس ورلڈ کلاس اسپنرز اور فاسٹ بولرز موجود ہیں۔ محمد نواز، ابرار احمد اور صفیان مقیم شاندار فارم میں ہیں، جبکہ صائم ایوب دنیا کے ٹاپ 10 آل راؤنڈرز میں شمار ہوتے ہیں۔ دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صائم ایوب نے کہا کہ "پاک بھارت میچ ہمیشہ بڑا ہوتا ہے، لیکن ہم ہر میچ کو اہمیت دیتے ہیں، پوری ٹیم جیت کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں