1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 14, 2025

بھارتی اداکارہ کرشمہ شرما دوستوں کی خاطر چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا بیٹھیں

بھارتی اداکارہ کرشمہ شرما دوستوں کی خاطر چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا بیٹھیں
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
ممبئی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ بالی وُڈ کی معروف اداکارہ کرشمہ شرما، جنہیں ’پیار کاپنچ نامہ‘ اور’راگنی ایم ایم ایس ریٹرنز‘ جیسے پروجیکٹس سے شہرت ملی، چلتی ٹرین سے چھلانگ لگانے کے بعد شدید زخمی ہو گئیں۔رپورٹس کے مطابق، کرشمہ شوٹنگ کے لیے چرچ گیٹ جا رہی تھیں۔ ساڑھی پہنے وہ ٹرین پر سوار ہوئیں، مگر جیسے ہی ٹرین تیز ہوئی تو انہیں احساس ہوا کہ ان کے دوست پیچھے رہ گئے ہیں۔ گھبراہٹ میں انہوں نے وہ قدم اُٹھایا جس نے سب کو دہلا دیاانہوں نے تیزی سے دوڑتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی!چھلانگ کے نتیجے میں کرشمہ کمر کے بل گریں، سر پر چوٹ آئی اور پورے جسم پر زخم اور نیل پڑ گئے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ایم آر آئی کا مشورہ دیا اور فی الحال وہ زیرِ نگرانی ہیں۔کرشمہ شرما نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی زخمی حالت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو واقعے سے آگاہ کیا اوربتایا کہ یہ میری زندگی کا سب سے تکلیف دہ لمحہ تھا۔ براہِ کرم، میری صحتیابی کے لیے دعا کریں۔"مداح اور ساتھی فنکار سوشل میڈیا پر ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں