1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 14, 2025

برف پر تاریخ رقم،ہنگری کی آئس اسکیٹر نے رسی کود کر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

برف پر تاریخ رقم،ہنگری کی آئس اسکیٹر نے رسی کود کر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
ہنگری کی مشہور آئس اسکیٹر ایسزٹر سومباتھیلی نے برف پوش رِنک پر رسی کود کر شاندار عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔انہوں نے صرف ایک منٹ میں 136 چھلانگیں لگاکر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔اس سے پہلے یہ منفرد ریکارڈ صرف 45 چھلانگوں پر مشتمل تھا، مگر ایسزٹر نے کمال مہارت اور رفتار کے ساتھ پرانا ریکارڈ توڑ کر دنیا کی پہلی کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کیا جنہوں نے یہ چیلنج کامیابی سے مکمل کیا۔ایسزٹر، جو جونیئر اور سینئر نیشنل چیمپئن بھی رہ چکی ہیں، اپنی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میں چاہتی ہوں کہ دوسرے آئس اسکیٹرز اور پرفارمرز کو حوصلہ ملے کہ وہ بڑے خواب دیکھیں۔ اگر ہم ہمت سے آگے بڑھیں تو کچھ بھی ناممکن نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ مستقبل میں فگر اسکیٹنگ شوز میں نئے ایکروبیٹک انداز متعارف کرانا چاہتی ہیں تاکہ کھیل کو مزید دلکش اور متاثرکن بنایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں