1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 13, 2025

کراچی کنگز کا اداکارہ پریتی زنٹا کی فرنچائز پنجاب کنگز کی متنازع پوسٹ پر کرارا جواب

کراچی کنگز کا اداکارہ پریتی زنٹا کی فرنچائز پنجاب کنگز کی متنازع پوسٹ پر کرارا جواب
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز نے اداکارہ پریتی زنٹا کی فرنچائز پنجاب کنگز کی متنازع پوسٹ پر کرارا جواب دے دیا۔معروف بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا کی ملکیت پنجاب کنگز نے حال ہی میں ایک پوسٹر شیئر کیا جس میں پاکستان کے خلاف شیڈول میچ کا حوالہ دیا گیا تھا، لیکن اس میں جانبداری دکھاتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا لوگو ہٹا دیا گیا۔ اس غیر اخلاقی اقدام پر دنیا بھر کے کرکٹ شائقین نے شدید ردِعمل دیا اور حتیٰ کہ بھارتی مداحوں نے بھی اپنی ہی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔پوسٹ میں واضح طور پر بھارتی بورڈ کا لوگو موجود تھا جبکہ پاکستان کے لوگو کی جگہ ایک سفید خانہ لگا دیا گیا۔ اس حرکت پر عالمی فینز نے پنجاب کنگز کو "بچکانہ اور غیر اسپورٹس مین اسپرٹ" کا مظاہرہ کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا، جس کے بعد ٹیم نے اپنے سوشل میڈیا پر کمنٹس سیکشن ہی بند کر دیا۔اسی تناظر میں کراچی کنگز نے ایک تخلیقی انداز میں بھرپور جواب دیا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا کو شطرنج کھیلتے دکھایا گیا جبکہ بھارتی کپتان کی تصویر سائے میں چھپی ہوئی تھی۔ دلچسپ پہلو یہ تھا کہ تصویر میں رکھی گھڑی کے کانٹے بالکل چھ بجا رہے تھے، جو بظاہر اس تاریخی لمحے کی طرف اشارہ تھا جب آپریشن بنیان المرصوص کے دوران پاکستان نے بھارت کے چھ جنگی طیارے مار گرائے تھے۔

متعلقہ خبریں