tapmad
  1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 9, 2025

ٹی20 ایشیا کپ،افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست دیدی

ٹی20 ایشیا کپ،افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست دیدی
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
ابوظہبی میں کھیلے گئے ٹی20 ایشیا کپ 2025ء کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے باآسانی شکست دے دی۔ افغانستان کی جانب سے دیے گئے 189 رنز کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز بناسکی۔افغانستان کی بیٹنگ لائن نے ابتدا سے ہی جارحانہ انداز اپنایا، صدیق اللّٰہ اٹل نے ناقابلِ شکست 73 رنز بنائے جبکہ عظمت اللّٰہ عمر زئی نے صرف 21 گیندوں پر 53 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر میچ کا رخ افغان ٹیم کے حق میں موڑ دیا۔ افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 188 رنز اسکور کیے۔ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی پوری ٹیم دباؤ کا شکار نظر آئی اور صرف 94 رنز تک محدود رہی۔ بابر حیات نے 39 رنز بنا کر مزاحمت کی کوشش کی لیکن افغان بولرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے۔ فضل حق فاروقی اور گلبدین نائب نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ راشد خان، نور احمد اور عظمت اللّٰہ عمر زئی نے ایک، ایک شکار کیا۔افغان آل راؤنڈر عظمت اللّٰہ عمر زئی کو بیٹنگ اور بولنگ میں شاندار پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ایونٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، افغانستان، بنگلادیش، عمان، یو اے ای اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔ سب سے زیادہ انتظار کیا جانے والا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا

متعلقہ خبریں