tapmad
  1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 9, 2025

دوحہ پر اسرائیلی حملے پر عالمی برادری برہم، پاکستان سمیت مسلم ممالک اور اقوام متحدہ کی شدید مذمت

دوحہ پر اسرائیلی حملے پر عالمی برادری برہم، پاکستان سمیت مسلم ممالک اور اقوام متحدہ کی شدید مذمت
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
اسرائیل کی جانب سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں فضائی حملے کے بعد عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ اسرائیل نے الزام لگایا کہ یہ حملہ حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا، تاہم حماس نے دعویٰ کیا کہ ان کا کوئی رہنما شہید نہیں ہوا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اس حملے کو "قطر کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی" قرار دیا اور خطے میں امن کے لیے خطرناک پیش رفت سے خبردار کیا۔قطر نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "یہ بزدلانہ اور مجرمانہ اقدام خطے کی سلامتی سے کھیلنے کے مترادف ہے،" اور عالمی برادری سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے بھی اسرائیلی اقدام کو "بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی" قرار دیتے ہوئے اسے خطے میں امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔ترکی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ "ریاستی دہشتگردی" کی بدترین مثال ہے اور امن مذاکرات کو نقصان پہنچانے کی دانستہ کوشش ہے۔ایران نے اسرائیل کے اقدام کو "غیر قانونی اور اشتعال انگیز" قرار دیا اور کہا کہ یہ عمل مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کو بڑھا سکتا ہے۔اسی طرح لبنان اور عرب لیگ نے بھی قطر کے حق میں اظہارِ یکجہتی کیا اور اسرائیل کے خلاف فوری عالمی اقدامات کا مطالبہ کیا۔بین الاقوامی سطح پر بھی یہ معاملہ تشویش کا باعث بنا۔ پوپ لیو نے کہا کہ "یہ حملے خطے کی صورتحال کو نہایت سنگین مرحلے میں داخل کر رہے ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے قطری دارالحکومت دوحہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے قطر کی خود مختاری، علاقائی سالمیت کی اور عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور خطرناک اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور دوحہ میں اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی۔وزیراعظم نے اسرائیلی حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور املاک کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امیرِ قطر اور عوام سے گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی حملہ قطر کی خودمختاری اور سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسرائیل کے مذموم عزائم خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔انہوں نے امیر قطر کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان اسرائیلی جارحیت کے خلاف قطر کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے، اس نازک وقت میں امتِ مسلمہ کو اتحاد پر زور دیا۔امیر قطر نے پاکستان کی حمایت پر تشکر کا اظہار کیا، پاکستان اور قطر کے رہنماؤں نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ خبریں