tapmad
  1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 9, 2025

اسرائیل کا قطر پر فضائی حملہ، حماس کے رہنما نشانے پر، عالمی برادری نے مذمت کر دی

اسرائیل کا قطر پر فضائی حملہ، حماس کے رہنما نشانے پر، عالمی برادری نے مذمت کر دی
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
اسرائیل نے ایک بار پھر عالمی قوانین کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے قطر کے دارلحکومت دوحہ میں فضائی حملہ کرتے ہوئے حماس کے رہنماوں کو شہید کر دیا جس کی اسرائیلی فوج کی جانب سے تصدیق بھی کر دی گئی جبکہ حماس نے رد عمل جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کا کوئی رہنما شہید نہیں ہوا۔رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے قطر میں فضائی حملہ کر کے سینئر رہنما خلیل الحیہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔اسرائیلی فورسز نے دوحہ کے علاقے قطارہ میں فضائی حملہ کرکے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ اور ظہیر جبرین کو شہید کردیا۔تل ابیب سے جاری بیان میں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ دوحہ میں دھماکے کے ذریعے حماس کے سینئر رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ حماس نے کہا ہے کہ اجلاس میں موجود حماس کے رہنما اسرائیلی حملے میں محفوظ رہے۔الجزیرہ کے مطابق اسرائیل نے جنگی طیاروں کے ذریعے دوحہ میں حماس کے مذاکراتی وفد کو اجلاس کے دوران نشانہ بنایا ، حماس کے اجلاس میں صدرٹرمپ کی جنگ بندی تجاویز پر غور کیا جا رہا تھا۔ اسرائیلی حملے میں فلسیطینی رہنما ازھر جبار ین شہید ہو گئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں حماس رہنما خلیل الحیہ شہید بھی شہید ہو گئے ہیں جبکہ اسرائیلی فوج نے دوحہ پر فضائی حملے کی تصدیق بھی کر دی ہے حملے کے وقت حماس کے 5 رہنما اجلاس میں شریک تھے۔اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دوحہ میں حماس رہنماؤں پر حملے سے قبل امریکہ کو آگاہ کر دیا گیا تھا۔عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے دوحہ میں جن حماس رہنماؤں کو نشانہ بنایا ان میں خالد مشعل خلیل الحیہ ، ظاہر جبارین، محمد درویش، حسام بدران، طاہر النونو اور موسیٰ ابو مرزوق شامل ہیں ۔دوسری جانب دوحہ میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد قطر کا سخت ردعمل آگیا،قطر نے اسرائیلی حملوں کی مذمت کردی ۔ قطر نے بیا ن میں کہا ہے کہ اسرائیلی حملہ تمام بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے، قطر اس حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے، حماس کے سیاسی بیورو کے ارکان کی رہائشی عمارتوں پر حملہ کیا گیا، یہ مجرمانہ حملہ عالمی قوانین اور اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، حملہ قطری عوام اور مقیم غیرملکیوں کی سلامتی کےلیے سنگین خطرہ ہے، قطر اسرائیل کے اس غیرذمہ دارانہ رویے اور خطے کی سلامتی سے کھیلنے کے عمل کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا، قطر کی سلامتی اور خودمختاری کو نشانہ بنانے والی کوئی کارروائی قابل قبول نہیں، اسرائیلی حملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب حماس نے دوحہ میں اسرائیلی حملے پر رد عمل جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیلی حملے میں کوئی بھی حماس رکن شہید نہیں ہوا، ملاقات میں شریک ممبران اسرائیل کے قاتلانہ حملے سے بچ گئے، رہنما خلیل الحیہ حملے میں بال بال بچ گئے ہیں ۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی اس حملے کو "قطر کی سرحدی سالمیت کی صریح خلاف ورزی" قرار دیا۔ مزید برآں، سعودی عرب، ترکی، مصر، اور متحدہ عرب امارات نے ردعمل میں اسرائیل کی شدت پسندی کو سنگین قرار دیا، جبکہ پوپ لیو نے اسے "بہت شدید" صورتحال قرار دیا۔

متعلقہ خبریں