1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 5, 2025

انڈونیشیا میں طلبہ کا انوکھا احتجاج، پارلیمنٹ کے باہر "پکنک"

انڈونیشیا میں طلبہ کا انوکھا احتجاج، پارلیمنٹ کے باہر "پکنک"
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
انڈونیشیا میں حکومت مخالف تحریک نے ایک نیا اور منفرد رنگ اختیار کر لیا ہے۔ طلبہ اور شہریوں نے احتجاج کا ایسا طریقہ اپنایا جس نے دنیا بھر کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔انڈونیشیا میں جاری عوامی غصے اور حکومت مخالف لہر کے دوران طلبہ اور شہریوں نے پارلیمنٹ کے باہر "پکنک احتجاج" کیا۔ اس احتجاج میں مظاہرین نے کھانے پینے کی اشیاء ساتھ لائیں، کتابیں بانٹیں اور نظمیں سنائیں۔یہ پرامن مگر انوکھا احتجاج اس وقت سامنے آیا جب حکومت پر مراعاتی اسکیموں اور پولیس تشدد کے خلاف غصہ شدت اختیار کر چکا ہے۔ اس سے پہلے کے مظاہروں میں کئی بار جھڑپیں ہو چکی تھیں اور حالات کشیدہ ہو گئے تھے۔طلبہ تنظیموں اور عوامی حلقوں نے اعلان کیا ہے کہ یہ احتجاج محض ابتدا ہے۔ اگر حکومت نے ان کے مطالبات منظور نہ کیے تو آئندہ دنوں میں مظاہروں کا دائرہ مزید وسیع کر دیا جائے گا۔پُرامن "پکنک احتجاج" نے انڈونیشی عوام کے غصے کو ایک نئے انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا ہے اور تجزیہ کاروں کے مطابق یہ تحریک آنے والے دنوں میں مزید زور پکڑ سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں