ستمبر 5, 2025
عمران خان کی بہن علیمہ خان کو اڈیالہ جیل کے باہر 2 خواتین نے انڈہ دے مارا

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران انڈا مار دیا گیا، پولیس نے انڈا مارنے والی دونوں خواتین کو حراست میں لے لیا۔عمران خان کی بہن علیمہ خان کو انڈا مارنے کا واقعہ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے قریب داہگل کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کے دوران پیش آیا، واقعے کے بعد افراتفری پھیل گئی اور علیمہ خان میڈیا سے گفتگو ملتوی کرنے کے بعد گاڑی میں بیٹھ گئیں۔انڈا مارنے والے خواتین بھی واقعے کے فوری بعد فرار ہوکر اپنی گاڑی میں جابیٹھیں، تاہم پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے مکے برسا کر گاڑی کی اسکرین توڑ دی۔ترجمان راولپنڈی پولیس انسپکٹر سجاد الحسن کے مطابق انڈا پھینکنے والی خواتین کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے، خیبر پختونخوا سے آل گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈ الائنس اور آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے افراد اپنے مطالبات کے سلسلہ میں احتجاج کرنے راولپنڈی آئے تھے۔پولیس کے مطابق خواتین نے سوالات کے جواب نہ دینے پر علیمہ خان پر انڈا پھینکا، پولیس نے دونوں خواتین کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کردیاجبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے مطابق خواتین کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...