1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 5, 2025

دیوسائی نیشنل پارک میں نایاب بھورے ریچھ کا حملہ، گلوکارہ قرۃ العین بلوچ زخمی

دیوسائی نیشنل پارک میں نایاب بھورے ریچھ کا حملہ، گلوکارہ قرۃ العین بلوچ زخمی
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
مشہور ڈرامہ سیریل ہمسفر کے ٹائٹل گانے وہ ہمسفر تھا سے شہرت پانے والی معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ دیوسائی نیشنل پارک میں ایک نایاب بھورے ریچھ کے حملے میں زخمی ہوگئیں۔گلگت بلتستان پولیس کے مطابق قرۃ العین بلوچ اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ کیمپنگ ایریا میں موجود تھیں کہ اچانک ریچھ نے ان پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ان کے دونوں بازو زخمی ہوئے۔ گلوکارہ کی چیخ و پکار پر قریبی افراد نے موقع پر پہنچ کر ریچھ کو بھگا دیا اور ان کی جان بچائی۔زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر آر ایچ کیو اسپتال اسکردو منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت تسلی بخش ہے اور علاج کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ گلوکارہ کو چند دن آرام کرنے اور صحت کا خاص خیال رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔بلتستان پولیس کے ترجمان غلام محمد نے بتایا کہ بھورے ریچھ اکثر بڑا پانی کے علاقے میں نظر آتے ہیں اور ماضی میں بھی کئی افراد ان کے حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دیوسائی میں ریچھوں کی موجودگی عام ہے، اسی لیے سیاحوں کو ہمیشہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔ تاہم اس واقعے نے سیاحوں کی سکیورٹی سے متعلق خدشات میں اضافہ کر دیا ہے۔واضح رہے کہ قرۃ العین بلوچ پاکستان کی صفِ اول کی گلوکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور ان پر حملے کی خبر نے مداحوں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر مداح بڑی تعداد میں ان کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔قدرت کے حسن میں چھپی یہ وحشت سیاحت کے شوقین افراد کے لیے بڑا سوال چھوڑ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں