1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 5, 2025

فیشن لیجنڈ’ارمانی‘ برانڈ کے مالک فیشن ڈیزائنرجارجیو ارمانی91برس کی عمر میں چل بسے

فیشن لیجنڈ’ارمانی‘ برانڈ کے مالک فیشن ڈیزائنرجارجیو ارمانی91برس کی عمر میں چل بسے
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
دنیا بھر میں فیشن کی علامت سمجھے جانے والے اطالوی ڈیزائنر جارجیو ارمانی 91 برس کی عمر میںچل بسے۔ ان کے انتقال کی تصدیق ارمانی گروپ نے کی۔ کمپنی کے مطابق وہ کئی ماہ سے علیل تھے اور اسی وجہ سے اس بار میلان فیشن ویک میں شریک نہ ہو سکے تھے، جو ان کے طویل کریئر میں پہلا موقع تھا۔جارجیو ارمانی نے 1975 میں اپنے قریبی ساتھی کے ساتھ اپنی کمپنی کی بنیاد رکھی اور دیکھتے ہی دیکھتے اسے دنیا کے سب سے باوقار فیشن برانڈز میں شامل کر دیا۔ ارمانی نے مردانہ سوٹ کو سخت ڈھانچے سے نکال کر نرم اور آرام دہ شکل دی، جسے ’ان اسٹرکچرڈ ٹیلرنگ‘ کہا جاتا ہے۔ ان کے سادہ لیکن شائستہ ڈیزائن خصوصاً پاور سوٹ 1980 کی دہائی میں کاروباری اور فلمی دنیا کی اولین پسند بن گئے۔ان کی شہرت اس وقت مزید بڑھ گئی جب ہالی ووڈ کی مشہور فلم امریکن جیگولو میں اداکار رچرڈ گیئر نے ان کے تیار کردہ ملبوسات زیب تن کیے۔ اس کے بعد ارمانی عالمی سطح پر سیاست، کھیل، ہالی ووڈ اور کاروباری شخصیات کے پسندیدہ ڈیزائنر بن گئے۔ان کا برانڈ صرف ملبوسات تک محدود نہیں رہا بلکہ عطر، ہوٹل، گھریلو سجاوٹ اور کھیلوں تک پھیل گیا۔ ارمانی اپنی آخری عمر تک انتہائی محنت سے کام کرتے رہے اور فیشن کی دنیا میں تخلیقی معیار قائم رکھنے والے چند ڈیزائنرز میں شمار ہوتے ہیں۔ان کے انتقال پر دنیا بھر کی سیاسی اور فنی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا۔ ہالی ووڈ اداکاروں سے لے کر عالمی رہنماؤں تک، سب نے انہیں فیشن کی دنیا کا بے مثال تخلیق کار قرار دیا۔جارجیو ارمانی رخصت ہو گئے، مگر ان کا فیشن اور تخلیقی ورثہ ہمیشہ زندہ رہے گا۔

متعلقہ خبریں