ستمبر 5, 2025
ون ڈے ڈیبیو کے بعد مسلسل پانچ ففٹی، میتھیوبریٹزکے نے تاریخ رقم کردی

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

جنوبی افریقا کے نوجوان بیٹر میتھیو بریٹزکی نے ون ڈے کرکٹ میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کرکے تاریخ رقم کر دی ہے۔ صرف پانچ ون ڈے میچز کھیلنے والے اس باصلاحیت کھلاڑی نے اپنے ہر میچ میں نصف سنچری اسکور کر کے دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو حیران کر دیا ہے۔بریٹز نے گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 85 رنز کی اننگز کھیلی، یہ ان کے کیریئر کی پانچویں لگاتار نصف سنچری تھی۔ اس کارکردگی کے ساتھ ہی وہ دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں جنہوں نے اپنے ون ڈے ڈیبیو کے بعد مسلسل پانچ میچز میں پچاس یا اس سے زائد رنز بنائے۔ اس سے قبل بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے 1987 میں مسلسل چار نصف سنچریاں اسکور کی تھیں لیکن بریٹزکی نے یہ ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیا۔بریٹزکی نے رواں سال فروری میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا اور شاندار 150 رنز بنائے تھے۔اس کے بعد انہوں نے اپنے ون ڈے کیریئر کے دوسرے میچ میں پاکستان کے خلاف 83 رنز کی اننگز کھیلی، تیسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقی بیٹر نے 57 اور چوتھے میچ میں 88 رنز بنائے، بریٹزکی اب تک اپنے ون ڈے کیریئر کے 5 میچز میں 463 رنز بنا چکے ہیں۔اس سے قبل بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے 1987 میں اپنے ون ڈے ڈیبیو کے بعد مسلسل 4 نصف سنچریاں سکور کی تھیں۔یاد رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں سب زیادہ مسلسل نصف سنچری یا اس سے زائد اسکور بنانے کا ریکارڈ جاوید میانداد کے پاس ہے، انہوں نے 1987 میں 9 مسلسل اننگز میں 50 یا اس سے زائد رنز بنائے تھے۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...