ستمبر 3, 2025
سہ ملکی ٹی 20سیریز، افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔ افغانستان کی جانب سے دیے گئے 170 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بناسکی۔شارجہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے چوتھے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔افغانستان کی جانب سے ابراہیم زادران 65 اور صدیق اللہ اٹل 64 رنز بنا کر نمایاں رہے، رحمان اللہ گربز 8، محمد نبی 6 اور عظمت اللہ عمرزئی 4 رنز کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے، کریم جنت اور کپتان راشد خان8،8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ صائم ایوب نےایک وکٹ حاصل کی۔افغانستان کے 170 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بناسکی۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف 16 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فخر زمان 25، کپتان سلمان آغا20، صاحبزادہ فرحان 18، فہیم اشرف 14، محمد نواز 12، حسن نواز 9، محمد حارث ایک جبکہ صائم ایوب اور شاہین شاہ آفریدی کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹے۔سفیان مقیم 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ افغانستان کی جانب سے محمد نبی ، نور احمد، فضل حق فاروقی اور راشد خان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے یو اے ای کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان یہ ایونٹ کا دوسرا ٹی 20 میچ تھا، پہلے میچ میں پاکستان نے 39 رنز سے فتح اپنے نام کی تھی۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...