ستمبر 2, 2025
شہباز شریف اور ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا عزم

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

بیجنگ (این این آئی)بیجنگ میں وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر کی ملاقات، ولادیمیر پیوٹن نے سیلاب سے ہونیوالے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم شہباز کی تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے سربراہی اجلاس کے بعد بیجنگ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات ہوئی، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ملاقات میں شریک تھے۔شہبازشریف اور ولادیمیر پیوٹن نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، روسی صدر نے مزید کہا کہ پاکستان کو اس وقت قدرتی آفات کاسامنا ہے۔ولادیمیر پیوٹن کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر افسوس ہے، انہوں نے کہا کہ پاک روس تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک روس تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہورہے ہیں، پاکستان خطے میں امن ،ترقی اور خوشحالی کا فروغ چاہتا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے روس سے بہتر تعلقات کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ روس سے تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔دوران ملاقات روسی صدر نے شبازشریف کو ماسکو میں ہونے والے ایس سی او سمٹ میں شرکت کی دعوت دی۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...