ستمبر 2, 2025
افغانستان میں ہلاکت خیز زلزلہ، برطانیہ کا ایک ملین پاؤنڈ امداد کا اعلان

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

افغانستان میں گزشتہ روز آنے والے زلزلہ کے بعد برطانیہ نےافغانستان کو ایک ملین پاؤنڈز کی امداد بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے افغانستان میں ہلاکت خیز زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لیے ایک ملین پاؤنڈ کے ہنگامی پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔ان کی جانب سے اس اقدام کا مقصد اقوام متحدہ کی پاپولیشن فنڈ (UNFPA) کی امدادی کوششوں کو سہارا فراہم کرنا ہے، اس امداد میں موبائل ہیلتھ ٹیمیں، ایمرجنسی ہیلتھ کِٹس، اور بے گھر لوگوں کے لیے پناہ گاہیں شامل ہیں۔گزشہ روز مشرقی افغانستان میں مہلک زلزلہ آیا، جس سے صوبہ کنڑ اور ننگرہار میں تباہی مچ گئی، اور اس دوران سینکڑوں افراد جاں بحق جبکہ ہزاروں زخمی اور بے گھر ہو گئے ہیں، طالبان حکومت کے مطابق زلزلے میں 800 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ اس صورتحال میں طالبان حکومت نے اقوام عالم سے امداد کی اپیل بھی کی ہے۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...