ستمبر 2, 2025
مولانا ہمیشہ پیسے اور اقتدارکیلئے فیصلے کرتے ہیں،علی امین کی فضل الرحمن پرتنقید

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمن اور گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی پر سخت تنقید کی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمن حق کا کلمہ پڑھنے کے لیے راضی ہو جائیں تو وہ انہیں خوش آمدید کہیں گے، لیکن ان کے بقول "مولانا ایسا نہیں کریں گے۔"انہوں نے الزام لگایا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے وقت مولانا نے پیسے لیے اور حکومت کا ساتھ دیا۔ گنڈاپور نے کہا کہ "ہم نے ان کے پیچھے نمازیں پڑھیں، مگر انہوں نے حکومت کو ووٹ دیا۔" ایک صحافی کے سوال پر انہوں نے دعویٰ کیا کہ "اگر مولانا نے ووٹ دیا تو ظاہر ہے کہ پیسے لیے ہوں گے۔"علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ ماضی میں عورت کی حکمرانی کو حرام قرار دینے والے مولانا نے اقتدار کے لیے وہی حکمرانی قبول کر لی۔ ان کے مطابق مولانا فضل الرحمن ہمیشہ "باسز" کے حکم پر چلتے ہیں اور سیاست میں پیسہ دیکھ کر ہی فیصلے کرتے ہیں۔وزیر اعلیٰ خبیرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےمزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو ہم اچھی طرح جانتے ہیں، میں نے پارٹی سے کہا تھا کہ مولانا ہمارے ساتھ نہیں چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سسٹم میں ہر چیز کا بینیفشری رہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ "گورنر کا کام صرف آئینی ہے مگر وہ پیپلز پارٹی کے انفارمیشن سیکرٹری سے زیادہ کچھ نہیں۔" علی امین نے دعویٰ کیا کہ وہ گورنر کو کے پی ہاؤس سے نکال سکتے ہیں، جیسا کہ اسلام آباد میں پہلے بھی کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے 95 فیصد سیاستدان پٹرول، سرکاری گاڑی اور سکیورٹی گارڈ کے پیچھے لگے رہتے ہیں، اور فیصل کریم کنڈی بھی انہی میں شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...