ستمبر 2, 2025
بیلجیئم نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے اور اسرائیل پر سخت پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

فلسطین کی عالمی سطح پر حمایت میں ایک اور بڑا قدم،فرانس، برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کے بعد اب بیلجیئم نے بھی تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے فلسطین کو باقاعدہ طور پر ایک ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔بیلجیئم کے وزیر خارجہ میکسم پریوٹ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں اعلان کیا کہ وہ رواں ماہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام غزہ میں جاری انسانی المیے اور اسرائیل کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کے جواب میں اٹھایا جا رہا ہے۔بیلجیئم نے اسرائیل کے خلاف سخت پابندیوں کا بھی اعلان کیا ہے، جن میں غیر قانونی اسرائیلی آبادکاریوں سے مصنوعات کی درآمد پر پابندی، اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ سرکاری معاہدوں کا دوبارہ جائزہ اور اسرائیلی پروازوں و ٹرانزٹ پر پابندی شامل ہیں۔ وزیرِ خارجہ کے مطابق یہ اقدامات اسرائیلی عوام کے خلاف نہیں بلکہ ان کی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے ہیں تاکہ عالمی قوانین پر عملدرآمد کرایا جا سکے۔یہ فیصلہ دنیا کو یہ پیغام دے رہا ہے کہ اب فلسطین کو نظرانداز کرنا ممکن نہیں رہا، عالمی ضمیر جاگ رہا ہے اور اسرائیل پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...