1. Home
  2. Blogs
  3. News

اگست 31, 2025

مسلسل 2 فتوحات پاکستان میں سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہیں، مائیک ہیسن

مسلسل 2 فتوحات پاکستان میں سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہیں، مائیک ہیسن
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سہ ملکی سیریز میں مسلسل 2 فتوحات پاکستان میں سیلاب متاثرین کے نام کردیں۔مائیک ہیسن نے سہ ملکی سیریز میں متحدہ عرب امارات کے خلاف کامیابی کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ مسلسل دو فتوحات پاکستان میں سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہیں۔اْنہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ کچھ لوگ اس وقت بہت مشکل میں ہیں اور ہم ان کی حفاظت اور ہمت کے لیے دعا گو ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے سہ ملکی سیریز میں افغانستان کو 39 رنز جب کہ متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے شکست دی تھی۔یاد رہے پاکستان کے مختلف علاقے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے شدید متاثر ہیں جبکہ اس وقت پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کی صورتحال ہے جس سے ہزاروں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں