اگست 31, 2025
کواڈ سمٹ میں امریکی صدر کی شرکت مشکوک، مودی سرکار عالمی تنہائی کا شکار

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔بھارت کی سفارتی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں، دہلی میں منعقد ہونے والی آئندہ کواڈ سمٹ میں امریکی صدر کی شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ صورتحال مودی سرکار کی ناقص خارجہ حکمت عملی کا نتیجہ ہے، جس نے بھارت کو عالمی سطح پر تنہائی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ پاک بھارت تنازع پر امریکی ثالثی سے انکار بھی بھارت کے سفارتی اور معاشی زوال کی بڑی وجہ بن رہا ہے۔بھارتی جریدے بزنس اسٹینڈرڈ نے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کواڈ سمٹ کے لیے بھارت کا دورہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں بنایا۔ اس سے قبل ٹرمپ نے وزیر اعظم مودی کو فون پر اس اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔رپورٹ کے مطابق امریکا اور بھارت کی حکومتوں نے ان دعوؤں پر کوئی ردِعمل نہیں دیا، تاہم نومبر کے قریب نئی دہلی میں ہونے والے اجلاس میں آسٹریلیا، جاپان اور امریکا کے رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اور مودی کے تعلقات اس وقت کشیدہ ہوئے جب ٹرمپ نے بار بار پاک بھارت جنگ بندی میں ثالثی کا ذکر کیا، جسے بھارت نے مسترد کر دیا تھا۔ مئی میں اس مسئلے پر مودی حکومت نے سخت رویہ اختیار کیا اور بعد ازاں جی 7 اجلاس کے دوران دونوں رہنماؤں کی ملاقات بھی نہ ہو سکی۔بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مصری کے مطابق وزیر اعظم مودی نے صاف الفاظ میں کہا کہ بھارت کسی ثالثی کو قبول نہیں کرتا اور نہ ہی مستقبل میں اس پر بات چیت کرے گا۔ دوسری جانب بزنس اسٹینڈرڈ کے مطابق ٹرمپ نے مودی کے اس مؤقف کو یکسر مسترد کیا اور تعلقات میں کشیدگی مزید بڑھ گئی۔امریکی صدر نے اب تک 40 سے زائد بار پاک بھارت جنگ بندی کا دعویٰ دہرایا ہے۔ اسی دوران روس سے تیل کی خریداری پر امریکا نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جسے ماہرین نئی دہلی کے لیے ایک "سزا" قرار دے رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق امریکی اقدامات سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت کو خاص طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی ضد اور ناکام پالیسیوں نے نہ صرف عالمی سطح پر بھارت کے دروازے بند کر دیے ہیں بلکہ ملکی معیشت اور سرمایہ کاروں کو بھی شدید بحران سے دوچار کر دیا ہے۔دنیا میں عزت کھونے اور معیشت کو زوال کی طرف لے جانے کے بعد ایک ہی سوال اٹھ رہا ہےکےکیا مودی سرکار اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے گی یا بھارت مزید تنہائی کی طرف بڑھے گا؟
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...