1. Home
  2. Blogs
  3. News

اگست 29, 2025

شوہر کو طلاق دینے والی دبئی کی شہزادی نےامریکی ریپر فرنچ مونٹانا سے منگنی کرلی

شوہر کو طلاق دینے والی دبئی کی شہزادی نےامریکی ریپر فرنچ مونٹانا سے منگنی کرلی
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
انسٹاگرام پر شوہر کو طلاق دینے والی دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ نے منگنی کرلی۔دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی، شہزادی شیخہ مہرہ ایک بار پھر عالمی میڈیا کی سرخیوں میں ہیں۔ اس بار وجہ ان کی منگنی ہے جو انہوں نے مشہور امریکی-مراکشی ریپر فرنچ مونٹانا (اصل نام کریم خربوش) سے کر لی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کے تعلقات کا آغاز 2024 کے آخر میں ہوا جب شیخہ مہرہ نے فرنچ مونٹانا کو دبئی کا دورہ کروایا۔ رواں برس جون میں پیرس فیشن ویک کے دوران دونوں پہلی بار ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے عوامی طور پر نظر آئے اور اپنے تعلق کو باضابطہ تسلیم کیا۔ اب فرنچ مونٹانا کے نمائندے نے ان کی منگنی کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔31 سالہ شہزادی مہرہ نے اس سے قبل اپریل 2023 میں شیخ مانع آل مکتوم سے شادی کی تھی جو جولائی 2024 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ اس شادی سے دو ماہ قبل ان کی بیٹی ’مہرہ‘ کی پیدائش ہوئی تھی۔ شہزادی نے انسٹاگرام پر طلاق کا اعلان کرتے ہوئے شوہر کی بے وفائی کو وجہ قرار دیا تھا۔40 سالہ فرنچ مونٹانا اپنے عالمی شہرت یافتہ گانوں Unforgettable اور No Stylist کے باعث دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں۔ وہ افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ میں تعلیم اور صحت کے منصوبوں کے لیے فلاحی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔یہ منفرد جوڑی، ایک طرف عرب شاہی خاندان اور دوسری طرف ہالی وڈ میوزک ورلڈ، عالمی میڈیا اور سوشل میڈیا پر زبردست توجہ حاصل کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں