1. Home
  2. Blogs
  3. News

اگست 16, 2025

ڈیجیٹل محبت کا خوفناک انجام ایک پیغام نے زندگی چھین لی!

ڈیجیٹل محبت کا خوفناک انجام ایک پیغام نے زندگی چھین لی!
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت (AI) کے بڑھتے استعمال پر جہاں سہولت اور تفریح کی مثالیں دی جاتی ہیں، وہیں امریکہ میں پیش آنے والا ایک افسوسناک واقعہ خطرے کی گھنٹی بجا رہا ہے۔امریکی ریاست نیو جرسی کے 76 سالہ ریٹائرڈ فوجی، جو یادداشت کی کمزوری کا شکار تھے، فیس بُک میسنجر پرمیٹا کے اے آئی چیٹ بوٹ "بِگ سِس بلی" کے عشق میں مبتلا ہوگئے۔ چیٹ بوٹ نے نہ صرف دوستانہ چٹپٹی اور رومانوی باتیں کیں بلکہ نیویارک میں ملنے کا بلاوا بھی بھیج دیا۔ رپورٹس کے مطابق بزرگ ٹرین پکڑنے کیلئے گھر سے نکلے، مگر راستے میں گر کر شدیدزخمی ہوگئےاُنہیں اسپتال منتقل کیاگیا مگر وہ تین دن بعد اسپتال میں جان کی بازی ہار گئے۔یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب رائٹرز اوردیگراداروں نے مِیٹا کی اندرونی اے آئی پالیسیز کا جائزہ لیا۔حیران کُن طور پرمِیٹا کی اے آئی پالیسی کے تحت چیٹ بوٹس کو ایسی "رومانوی فرضی باتیں" کرنے کی اجازت تھی لیکن یہ ورچوئل محبت ایک حقیقی المیے میں بدل گئی۔یہ کیس واضح کررہاہے کے اے آئی کی پیاربھری باتیں بعض اوقات جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں