1. Home
  2. Blogs
  3. News

جولائی 12, 2025

وائٹ ہاؤس نےامریکی صدر ٹرمپ کو سپرمین کے روپ میں پیش کر دیا

وائٹ ہاؤس نےامریکی صدر ٹرمپ کو سپرمین کے روپ میں پیش کر دیا
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
نیلی ٹائٹس، سرخ چغہ اور خلا میں اُڑتا ٹرمپ! کیا واقعی امریکہ کا نجات دہندہ؟امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک منفرد اور غیر روایتی انداز میں عوام کے سامنے پیش کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ایسی تصویر شیئر کی جس میں صدر ٹرمپ کو سپرمین کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سپرمین کے روپ میں دکھانے والا ایک میم سوشل میڈیا پر زبردست مذاق کا نشانہ بن رہا ہے۔ اس میم میں ٹرمپ کو نیلے لباس اور سرخ چغے میں خلا میں اُڑتے دکھایا گیا ہے، جس پر عبارت درج ہےکےامید کی علامت، سچائی، انصاف، امریکی انداز سپرمین ٹرمپ!یہ تصویر ڈی سی کامکس کے مشہور ہیرو مین آف اسٹیل کی فلمی تشہیر کے انداز میں بنائی گئی ہے، جسے وائٹ ہاؤس کی جانب سے شیئر کرنا سوشل میڈیا صارفین کو خاصا گراں گزرا۔صدر ٹرمپ ماضی میں بھی خود کو کئی عظیم شخصیات سے تشبیہ دے چکے ہیں کبھی ہارے ٹرومین، کبھی ایلوس پریسلی، حضرت عیسیٰؑ، ونسٹن چرچل یا مدر ٹریسا۔2022 میں وہ خود کو سپرہیرو ڈیجیٹل کارڈز میں بھی پیش کر چکے ہیں، جنہیں $99 فی کارڈ میں فروخت کیا گیا تھا۔میم پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کیلیفورنیا سے ڈیموکریٹ رکن اسمبلی رابرٹ گارشیا نے کہا کےاصل میں تو وہ لیکس لوتھر ہے!جبکہ معروف سیاسی تجزیہ کار مہدی حسن نے تبصرہ کیا کےسوچیں اگر بائیڈن انتظامیہ نے ایسا کچھ پوسٹ کیا ہوتا تو کیا ہوتا؟ مگر ٹرمپ کے لیے جیسے کوئی الگ معیار ہے اور یہ پاگل پن اب معمول بن چکا ہے!تاہم، کچھ لوگ اس موازنے سے محظوظ بھی ہوئے۔ 1990 کی دہائی میں ٹی وی پر سپرمین کا کردار ادا کرنے والے اداکار ڈین کین، جو اب کھلے عام ٹرمپ کے حامی ہیں، انہوں نے اس پوسٹ پر صرف دو ہنستے ہوئے ایموجیز کے ساتھ ردعمل دیا۔قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ٹرمپ سے پہلے صدر جو بائیڈن کے دور میں بھی ڈارک برینڈن کا میم سامنے آیا تھا، جس میں انہیں لال آنکھوں والے فکشنل ہیرو کے طور پر دکھایا گیا اور وہ بھی تنقید سے نہ بچ سکے۔

متعلقہ خبریں