1. Home
  2. Blogs
  3. News

جولائی 3, 2025

معروف بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی موت، مفتی طارق مسعود کا تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل

معروف بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی موت، مفتی طارق مسعود کا تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شیفالی زری والا کی اچانک موت پر جہاں فلمی دنیا کی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، وہیں معروف اسلامی اسکالر مفتی طارق مسعود کا اس واقعے پر تبصرہ بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔شیفالی زری والا، جو سن2ہزار کی دہائی میں’’کانٹا لگا‘‘ کے ریمکس سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچی تھیں، 27 جون کی رات صرف 42 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ ان کی فٹنس، جِم ٹریننگ اور اینٹی ایجنگ ٹریٹمنٹس کے باوجود ان کی اچانک وفات نے ان کے مداحوں اور بالی وڈ حلقوں کو ہلا کر رکھ دیا۔اس موقع پر مفتی طارق مسعود کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ شیفالی زری والا کی موت کو عبرت کا نشان قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ بتایا جا رہا تھا کہ وہ بہت مشہور اداکارہ تھی، اس کے گانے دنیا بھر میں مشہور ہوئے۔ لیکن آج سب ختم ہو گیا۔ موت نے سب کچھ خاک میں ملا دیا۔ چونکہ وہ ہندو تھیں، انہیں جلا دیا گیا ہوگا، اور یہی انجام ہمیں انسان کی حقیقت سمجھاتا ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اس واقعے سے عبرت حاصل کرنے کے بجائے مرحومہ کے گانے چلا کر اسے خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں، جو اسلامی اعتبار سے نہ مناسب ہے اور نہ ہی اس سے کسی مرحوم کو فائدہ پہنچتا ہے۔اس اداکارہ کا میک اپ سالانہ کروڑوں میں ہوتا تھا تاکہ وہ حسین نظر آئے، لیکن اب یہی خوبصورتی راکھ میں تبدیل ہو چکی ہے۔ دنیا جسے کل تک سلیوٹ کرتی تھی، آج وہ مٹی بن چکی ہے۔مفتی طارق مسعود نے مزید کہا کہ غیر مسلموں کی وفات پر اسلامی تعلیمات کے مطابق دعائے مغفرت کرنا جائز نہیں، اور ہمیں اس ضمن میں دین کی حدود کو سمجھنا چاہیے۔انہوں نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مردے کو جلانے کا منظر دیکھ کر ایک مسلمان نے کمنٹ کیا کےالحمدللہ کہ میں مسلمان ہوں۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور مختلف حلقوں میں اس پر بحث بھی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں