جولائی 2, 2025
اداروں اور ریاست کو چیلنج ہے، اگر ہماری حکومت گرادی تو سیاست چھوڑ دوں گا، علی امین گنڈاپور

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ریاست کو براہِ راست چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی آئینی طریقے سے ان کی حکومت گرا سکتا ہے تو گرا کر دکھائے، اور اگر کامیاب ہو گیا تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر قائدین کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کےحصول تک جدوجہد جاری رہےگی، آج پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہمارے اتحاد کا پیغام ہے، تحریک انصاف میں دراڑپیدا کرنا مخالفین کی بھول ہے۔انہوں نے کہا کہ ویسے تو ریاست ماں ہوتی ہے مگر یہ ریاست ہمیں فرعونیت دکھا رہی ہے، اس لیے اب میں اس کو اور تمام اداروں کوچیلنج کررہا ہوں۔ علی امین نے کہا کہ تم نے سازش کی ناکام ہوئے، غیر آئینی طریقے اختیار کیے اُس میں بھی کامیابی نہیں ملی۔وزیراعلیٰ گنڈا پور نے کہا کہ تم غیر آئینی مارشل لا، گورنر راج تو ماضی میں لگا چکے ہو، اب میں تمھاری طاقت، اختیارات کو چیلنج کرتا ہوں، ہمارے بندوں کو جیلوں میں ڈال دو، سارا زور لگا کر خیبرپختونخوا کی حکومت گرا کر دکھاؤ۔علی امین نے کہا کہ قانونی اور آئینی طریقے سے تم حکومت ختم نہیں کرسکتے کیونکہ تم ہمارے بندوں کو نہیں توڑ سکتے اور کسی کی اتنی اوقات نہیں کہ وہ عمران خان نے لوگوں کو توڑ دے۔انہوں نے کہا کہ آج کی میٹنگ ان لوگوں کے لیے پیغام ہے جو سمجھتے کہ ہم الگ ہیں، ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اپنا تن ، من دھن لگا رہے ہیں، میں 9 مئی سے پہلے گرفتار ہوا تھا ، کہا جاتا ہے کہ 9 مئی کو ہم نے زیادتی کی مگر بانی پی ٹی آئی کے خلاف سازش 9 مئی سے پہلے شروع ہوچکی تھی۔علی امین نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم عدلیہ پر ایک حملہ ہے اور جب تک ہم واپس اقتدار میں آکر اس کو واپس نہیں کرتے تب تک عدلیہ قید رہے گی، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میری ملاقات کروائی جائے ، وہ پارٹی کے سربراہ ہیں ان سے ملاقات کرنا ہمارا حق تھا مگر میں نے یہ بھانپ لیا تھا کہ ملاقات نہیں کروائی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری حکومت ، اختیار سب بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے وہ جب چاہیں حکومت گرانے کا حکم دے دیں، آئینی طریقے سے کبھی بھی ہماری حکومت نہیں گرائی جا سکتی۔ انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ میرا یہ چیلنج ہے کہ غیر آئینی طریقے سے کچھ نا کریں اور ویسے بھی آئینی طریقے سے آپ کچھ بھی نہیں کرسکتے۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ گنڈا پور نے کہا کہ عمران خان نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، ہم اُن کے ساتھ بات چیت چاہتے ہیں جن کا اختیار ہے، آج یہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلا رہے ہیں اور سب کو معلوم ہے کہ ن لیگ یا پیپلزپارٹی کی کیا حیثیت ہے۔تحریک سے متعلق سوال پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ محرم کے بعد ہم ملک گیر سطح پر اپنی سیاسی تحریک شروع کرنے جارہے ہیں اور اس کو بڑھائیں گے، اگر ہم پر گولیاں چلی تو جواب بھی ویسے ہی آئے گا۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے مٹی ڈالو اور آگے بڑھو ، 8فروری کو عوام نکلے یہ تاریخی دن تھا ، اس دن کو ہم بھولیں گے نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی جنگ لڑتے رہیں گے پیچھے نہیں ہٹیں گے، یہ انسانیت اور حقوق کی جنگ ہے ، ہماری سیٹیں چھین لینے سے جنگ ختم نہیں ہوگی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہاکہ عمران خان تحریک چلانے کا کہیں گے تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ کسی کو تحریک عدم اعتماد کا شوق ہے تو وہ پورا کرلے، خیبرپختونخوا میں ہمارا مینڈیٹ ہے اور صوبائی حکومت برقرار رہے گی۔بیرسٹر گوہر نے کہاکہ یہ تاثر غلط ہے کہ ہم مذاکرات نہیں کرنا چاہتے، عمران خان نے شروع سے کہاکہ مذاکرات ہی مسائل کا حل ہے، لیکن بامعنی بات چیت ہونی چاہیے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ عمران خان جو بھی حکم کریں گے ہم سرتسلیم خم کریں گے۔ ہماری نشستیں چھین لی گئیں، ریفرنس بھی بنارہے ہیں لیکن ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جیلوں میں قید کارکنوں کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے، چیف جسٹس ہمارے کارکنوں کی اموات کی تحقیقات کےلیےجوڈیشل کمیشن بنائیں۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...