1. Home
  2. Blogs
  3. News

جولائی 1, 2025

۔۔98 سالہ ’گینگسٹر گرینی‘ کی میسی کو شادی کی پیشکش، فٹبالر کا ردعمل وائرل

۔۔98 سالہ ’گینگسٹر گرینی‘ کی میسی کو شادی کی پیشکش، فٹبالر کا ردعمل وائرل
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
فٹبال کی دنیا کے اسٹار لیونل میسی کو جہاں لاکھوں نوجوان مداح پسند کرتے ہیں، وہیں ایک 98 سالہ معمر فین نے انوکھی پیشکش کرکے سب کو حیران کر دیا!’گینگسٹر گرینی‘ کے نام سے مشہور پالین کینا نے میسی سے شادی کی پیشکش کر دی، وہ بھی ایک بڑے بینر پر لکھ کر ، جس کے بعد فٹبالر کا دلچسپ ردعمل توجہ کا مرکز بن گیا۔فٹبال کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں، مگر اس بار ان کی ایک 98 سالہ پُرجوش فین نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔’گینگسٹر گرینی‘ کے لقب سے مشہور بزرگ خاتون نے میسی سے شادی کی دلچسپ پیشکش کر کے اس لمحے کو اسٹیڈیم اور سوشل میڈیا پر یادگار بنا دیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب انٹر میامی فیفا کلب ورلڈکپ کے گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں پالمیراس کے مدمقابل تھی۔ میچ کے آغاز سے قبل میسی وارم اپ کر رہے تھے، ان کی نظر ایک منفرد بینر پر پڑی جس پر جاذبِ نظر الفاظ تحریر تھے کہ ’میسی، کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟‘یہ پیغام کسی نوجوان مداح کا نہیں بلکہ 98 سالہ پالین کینا کا تھا، جنہیں ان کے مداح ’گینگسٹر گرینی‘ کے نام سے جانتے ہیں۔ بینر پر لکھی بات پڑھ کر میسی مسکراتے نظر آئے۔اگرچہ انہوں نے ہاتھ کے اشارے سے نہایت مہذب انداز میں انکار کیا، لیکن ان کے چہرے کے تاثرات بدل گئے۔ پالین کینا صرف ایک عام گرینی نہیں بلکہ سوشل میڈیا اسٹار بھی ہیں، وہ اکثر اپنے نواسے راس اسمتھ کے ہمراہ مختلف اسپورٹس ایونٹس میں شرکت کرتی ہیں۔ ’گینگسٹر گرینی‘ اپنی حاضر دماغی اور زندہ دلی سے سب کا دل موہ لیتی ہیں۔اور یہی وجہ ہے کہ اس بار انہوں نے ناصرف اسٹیڈیم میں موجود شائقین بلکہ خود لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی کا بھی دل جیتا۔ انسٹاگرام پر ان کا اکاؤنٹ پہلے ہی ’Gangster Granny‘ کے نام سے مشہور تھا، تاہم میسی کو شادی کی پیشکش کے بعد ان کے فالورز کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہو گیا۔

متعلقہ خبریں