جون 30, 2025
نیدرلینڈز کے عوام کا غزہ کے شہید بچوں کے حق میں منفرد احتجاج

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

ایمسٹرڈیم (این این آئی)اسرائیلی مظالم کے خلاف اور غزہ کے شہید بچوں کی یاد میں نیدرلینڈز میں ہزاروں جوتے رکھ کر منفرد احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔ نیدرلینڈز کے شہر المیرے کے ٹان اسکوائر میں غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف اور غزہ کے بچوں حق میں لوگوں نے بچوں کے ہزاروں جوتے سڑک پر رکھ کر منفرد احتجاج کیا۔ نیدرلینڈز میں گزشتہ سال بھی لوگوں نے غزہ کے بچوں کے حق میں اس طرح کے مظاہرے کیے تھے اور ایسے ہی ایک مظاہرے میں مقامی تنظیم نے ڈچ شہر روٹرڈیم کے مرکزی چوک پر بچوں کے 8 ہزار جوتے رکھ کر عالمی بے حسی کو آئینہ دکھانے کی کوشش کی تھی۔ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی ایک رپورٹ کے مطابق غزہ میں اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 50 ہزار بچے شہید یا زخمی ہوچکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...