1. Home
  2. Blogs
  3. News

جون 30, 2025

مخصوص نشستوں کا فیصلہ،پی ٹی آئی دوبارہ سپریم کورٹ پہنچ گئی

مخصوص نشستوں کا فیصلہ،پی ٹی آئی دوبارہ سپریم کورٹ پہنچ گئی
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے نظرثانی فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ایک بار پھر عدالتِ عظمیٰ کا رخ کرلیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو ایک باضابطہ خط لکھا گیا ہے، جس میں 27 جون کو سنائے گئے فیصلے سے متعلق وضاحت طلب کی گئی ہے۔یہ خط پارٹی کے سیکرٹری جنرل، سلمان اکرم راجہ کی جانب سے تحریر کیا گیا، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصلے کے ساتھ جاری کیے گئے "آرڈر آف دی کورٹ" پر صرف 10 ججز کے دستخط موجود ہیں، حالانکہ بنچ 12 ججز پر مشتمل تھا۔خط میں نشاندہی کی گئی ہے کہ جسٹس صلاح الدین پنہور بنچ سے علیحدہ ہوگئے تھے، جبکہ جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مظہر نقوی اور جسٹس حسن اظہر رضوی کی آرا الگ تھیں۔ اس بنا پر پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام جج صاحبان کے انفرادی فیصلوں کی مصدقہ نقول جاری کی جائیں۔یاد رہے کہ 27 جون کو سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستوں پر مختصر فیصلہ سنایا تھا، جس میں پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ بحال کرتے ہوئے تحریک انصاف کو خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں سے محروم کردیا گیا تھا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق یہ نشستیں حکومتی اتحاد کی جماعتوں، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور دیگر اتحادیوں کو دی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں