جون 30, 2025
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان اور بھارت 20 جولائی کو مد مقابل ہونگے

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

ایجسٹن (این این آئی)ورلڈ چیمپیئنزآف لیجنڈز کپ کامیلہ انگلینڈ میں سجنے کو تیارہے، قومی ٹیم یونس خان کی قیادت میں اِن ایکشن ہوگی، 18 جولائی کوپہلے میچ میں میزبان انگلینڈ سے سامنا ہوگا۔ پاک بھارت ٹاکرا 20 جولائی کو ایجبسٹن میں شیڈول ہے۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری، ورلڈ چیمپیئنز آف لیجنڈز کپ کا میلہ انگلینڈ میں سجنے کو تیار ہے، جہاں دنیا بھر کے لیجنڈری کھلاڑی ایک بار پھر میدان میں اتر کر شائقین کو ماضی کی یادیں تازہ کرائیں گے۔پاکستان کا پہلا مقابلہ 18 جولائی کو میزبان انگلینڈ کے خلاف شیڈول ہے، جو ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ بھی ہوگا۔ اس مقابلے سے ورلڈ لیجنڈز کپ کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔شائقین کرکٹ کی سب سے بڑی دلچسپی کا مرکز پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 20 جولائی کو ایجبسٹن، برمنگھم میں ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے مابین یہ مقابلہ روایتی جوش و خروش اور کرکٹ کے اعلیٰ معیار سے بھرپور ہوگا۔پاکستان کا مکمل شیڈول جاری کردیاگیا ہے جس کے مطابق 18 جولائی پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، 20 جولائی پاکستان بمقابلہ بھارت (ایجبسٹن) 25 جولائی پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ 26 جولائی پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز۔ 29 جولائی پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ہوگا۔ورلڈ چیمپیئنز آف لیجنڈز کپ میں شریک ٹیموں میں پاکستان، بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔ ہر ٹیم میں اپنے دور کے عظیم کھلاڑی شامل ہوں گے، جو ایک مرتبہ پھر قومی رنگوں میں جلوہ گر ہوں گے۔شائقین کرکٹ نہ صرف روایتی حریفوں کے درمیان دلچسپ مقابلے دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں بلکہ اپنے پسندیدہ سابق اسٹارز کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے بھی بے تاب ہیں۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...