جون 25, 2025
پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ بنگلادیش میں 3ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان مینز کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے آئندہ ماہ بنگلادیش کا دورہ کرے گی۔پاکستانی ٹیم16جولائی کو ڈھاکہ پہنچے گی اوراتوار20جولائی کوپہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں میزبان ٹیم بنگلادیش کے مدمقابل ہوگی۔ دوسراٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بروزمنگل22جولائی کو کھیلائے جائے گا جبکہ سیریز کاتیسرااورآخری میچ جمعرات24جولائی کو ہوگا۔ تینوںٹی20میچز ڈھاکہ کے شیربنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔یہ میچ بنگلا دیش کے مقامی وقت کے مطابق شام6بجےجبکہ(پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام5بجے ) شروع ہوں گے۔ خیال رہے دونوں ٹیمیںآخری بار حال ہی میں لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مدمقابل ہوئی تھیں جس میں قومی ٹیم نے کلین سوئپ کیاتھا۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...