1. Home
  2. Blogs
  3. News

جون 18, 2025

پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز کاک پٹ سے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنالی

پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز کاک پٹ سے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنالی
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایک غیرمعمولی واقعہ اُس وقت پیش آیا جب پی آئی اے کی ایک مسافر پرواز بین الاقوامی فضائی حدود سے گزر رہی تھی، بالکل اُسی وقت جب ایرانی میزائل اسرائیل کی جانب محوِ پرواز تھے۔ فلائٹ کے کیپٹن نے فوری طور پر یہ مناظر اپنے موبائل کے کیمرے میں محفوظ کرلیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی یہ پرواز معمول کے مطابق اپنے بین الاقوامی روٹ پر گامزن تھی کہ اچانک پائلٹ کی نظر فضا میں روشنیوں کی ایک قطار پر پڑی، جو بعد ازاں واضح ہوا کہ وہ ایران کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائل تھے۔پی آئی اے فلائٹ کے کیپٹن نے فوری طور پر اپنے موبائل فون سے اس نایاب منظر کو ویڈیو کی صورت میں محفوظ کر لیا۔ دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان نے پائلٹ کے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنانے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے پائلٹ کی جانب سے ویڈیو بنانے کی تصدیق کردی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئرلائن کی پرواز سعودی عرب کے صوبے القسیم سے وطن واپس آرہی تھی، اس دوران ایران نے بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل پر حملہ کیا تھا۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز کاک پٹ سے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنائی، پائلٹ کے ویڈیو بناتے وقت پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی تاہم ایرانی میزائل بہت بلندی پر تھے اور پرواز کو خطرہ نہیں تھا۔ترجمان پی آئی اے واضح کیا کہ 35ہزار فٹ سے زیادہ بلندی ہو تو دور سے بھی چیزیں نظر آتیں ہیں، پروازپی کے 168کا حامل طیارہ سعودیہ کی حدود میں تھا اور میزائل کا رخ ایران سے عرق اور اسرائیل کی جانب تھا۔

متعلقہ خبریں