جون 17, 2025
اس میں کوئی شک نہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے،ترجمان پاک فوج

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستانی عوام، خاص طور پر طلبا و طالبات نے مثالی کردار ادا کیا اور بھارت کے اسٹریٹجک خواب ہمیشہ کے لیے چکنا چور کر دیے۔جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کے دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ چند مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان کے عوام اور پاکستان کے مضبوط رشتوں کو کبھی نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان کے عوام پاکستان کے ساتھ مذہب، ثقافت اور روایات کے لازوال بندھن میں جڑے ہوئے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے طالبات کو بتایا کہ آپریشن بنیان مرصوص دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوا، جس میں قوم کی یکجہتی، بالخصوص نوجوانوں کے جذبے نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور افواج کے درمیان رشتہ انتہائی مضبوط ہے اور یہ تعلق ماضی، حال اور مستقبل میں بھی قائم رہے گا۔انہوں نے اس موقع پر کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حقیقت پر کوئی دو رائے نہیں ہو سکتیں۔یونیورسٹی کی طالبات اور انتظامیہ نے پاک فوج کو آپریشن میں کامیابی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ قوم اور افواج ایک ہی جسم کی مانند ہیں۔ طالبات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس طرح کی تقریبات اور آگاہی سیشنز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہیں گی۔قبل ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آمد پر طالبات اور عملے نے پُرجوش استقبال کیا۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...