جون 15, 2025
بھارتی شہر پونے میں دریا پر بنا پُل گرگیا ، 10 افراد ہلاک متعددپانی میں بہہ گئے

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

بھارت کے شہر پونے میں دریا پر بنا پُل گرگیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد شہری پانی میں بہہ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پل گرنے کے باعث پُل پر موجود 15 سے 20 افراد کا دریا میں بہہ جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔پُل پر لوگ پانی کا تیز بہاؤ دیکھنے کے لیے جمع ہوئے تھے، پُل ٹوٹتے وقت 100 سے 120 لوگ موجود تھے، پل لوگوں کا وزن برداشت نہ کر سکا اور ٹوٹ کر دریا میں جا گرا۔حادثے کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، پانی کے ریلے میں بہنے والے متعدد افراد کو بچا لیا گیا، ریسکیو آپریشنز جاری ہیں اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، پُل پر سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو حالیہ بارشوں کے باعث دریا کے تیز بہاؤ کو دیکھنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔پُل کی ساختی کمزوریوں کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...