1. Home
  2. Blogs
  3. News

جون 15, 2025

آئی سی سی نے ون ڈے فارمیٹ میں نئی گیندوں کے قانون میں تبدیلی کردی

آئی سی سی نے ون ڈے فارمیٹ میں نئی گیندوں کے قانون میں تبدیلی کردی
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
دبئی(این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے فارمیٹ میں نئی گیندوں کے قانون میں تبدیلی کی منظوری دے دی۔کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کی نئی پلیئنگ کنڈیشنز کا اطلاق 17 جون سے ٹیسٹ، 2 جولائی ون ڈے اور 10 جولائی سے ٹی 20 کے لیے ہوگا۔ون ڈے فارمیٹ کی فی اننگز میں دو نئی گیندوں کا استعمال کیا جاتا ہے، نئی کنڈیشنز کے مطابق 34ویں اوور کے بعد بولنگ ٹیم دو گیندوں میں سے ایک کا انتخاب کرے گی جسے وہ 35 سے 50 اوورز تک دونوں اینڈ سے استعمال کرے گی۔آئی سی سی نے کہا کہ اس تبدیلی کا مقصدبیٹرز اور بولرز کے درمیان توازن کو پڑھناہے۔اگر پہلی اننگز شروع ہونے سے پہلے ون ڈے کو 25 اوورز فی سائیڈ یا اس سے کم کر دیا جاتا ہے تو بولنگ سائیڈ کے پاس پوری اننگز میں استعمال کرنے کے لیے صرف ایک نئی گیند ہوگی۔علاوہ ازیں نئے کنکشن پروٹوکول کے مطابق ٹیموں کو مندرجہ ذیل کرداروں کے مطابق میچ شروع ہونے سے پہلے اپنے متبادل کھلاڑیوں کا نام میچ ریفری کو دینا ہوگا جن میں ایک وکٹ کیپر، بلے باز، فاسٹ بولر، اسپن بولر اور ایک آل راؤنڈر شامل ہوگا۔

متعلقہ خبریں