جون 15, 2025
اسرائیل نے ریڈ لائنز عبور کر لیں، امریکا کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں،ایران

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حالیہ حملوں میں امریکا براہِ راست شریک ہے، اور اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنا کر تمام "ریڈ لائنز" عبور کر لی ہیں، اور یہ حملے امریکی پشت پناہی کے بغیر ممکن نہیں تھے۔تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کے ثبوت موجود ہیں کہ ان میں امریکا کی واضح معاونت شامل ہے، اگرچہ واشنگٹن نے ایک سرکاری پیغام کے ذریعے ان حملوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ایران پر اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین اور ایران کے دفاعی حق کی خلاف ورزی ہیں، اور ایران نے جوابی کارروائیاں اپنے دفاع میں کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران خطے میں جنگ کے دائرہ کار کو وسیع کرنا نہیں چاہتا لیکن اگر ایران پر حملے جاری رہے تو تہران جنگ کے دائرہ کار کو دیگر ممالک تک بڑھانے پر بھی غور کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کسی ایسے معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا جو اسے پرامن جوہری توانائی کے حق سے محروم کرے۔ ایران کا مؤقف بالکل واضح ہے کہ ہم ایٹمی ہتھیاروں کے خواہاں نہیں مگر پرامن جوہری پروگرام ہمارا حق ہے، اور ایران 60 فیصد سے زائد یورینیم کی افزودگی جاری رکھے گا۔عباس عراقچی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کی مسلسل جارحیت کا نوٹس لیا جائے، کیونکہ اسرائیلی حملے نہ صرف ایران کو نشانہ بنا رہے ہیں بلکہ پورے خطے کو جنگ کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل جان بوجھ کر ایسے اقدامات کر رہا ہے جن کا مقصد ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والی سفارتی پیش رفت کو سبوتاژ کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل خطے میں کسی بھی امن عمل کا دشمن ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر اسرائیلی حملے بند ہو جائیں تو ایران بھی اپنے فوجی ردعمل کو روک دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا دفاع بین الاقوامی قوانین، خصوصاً اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے مطابق ہے جو حملے کی صورت میں اپنے دفاع کا حق دیتا ہے۔عباس عراقچی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں مگر اپنی سلامتی پر سمجھوتہ بھی نہیں کرے گا۔ اگر خطے میں امن چاہتے ہیں تو اسرائیل کو اپنی جارحیت ختم کرنا ہو گی۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...