جون 15, 2025
اسرائیل اورایران کے درمیان معاہدہ کرواناآسان ہے،ٹرمپ نے ثالثی کی پیشکش کردی

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو تنبیہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے امریکا پر کسی بھی قسم کا حملہ کیا تو اسے ایسی فوجی طاقت کا سامنا کرنا پڑے گا جو دنیا نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر اپنے جاری کردہ بیان میں واضح کیا کہ امریکا کا ایران پر ہونے والے حالیہ حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کسی تنازع کا حصہ نہیں بننا چاہتا لیکن اگر امریکی مفادات یا تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو امریکا بھرپور طاقت کے ساتھ جواب دے گا۔اپنے بیان میں ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران اور اسرائیل کے درمیان آسانی سے معاہدہ کروا سکتے ہیں، تاکہ خونریزی کا یہ سلسلہ ختم کیا جا سکے۔ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا،اگر ہم پر کسی بھی صورت حملہ کیا گیا تو امریکی فوج کی مکمل طاقت اور ایسا ردعمل دیکھو گے جو اس سے پہلے کبھی کسی نے نہیں دیکھا ہوگا۔ٹرمپ کے مطابق امریکا کا موجودہ جھگڑے سے کوئی براہِ راست تعلق نہیں، تاہم وہ تنازع کے خاتمے کے لیے ثالثی کے لیے تیار ہیں۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...