1. Home
  2. Blogs
  3. News

جون 15, 2025

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج ’’فادرز ڈے‘‘منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج ’’فادرز ڈے‘‘منایا جا رہا ہے
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج ’’فادرز ڈے‘‘ عقیدت و محبت کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس دن کا مقصد والد کی محبت، محنت اور قربانیوں کا اعتراف کرنا اور ان ہستیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے جو زندگی بھر اپنی اولاد کے لیے جیتے ہیں۔فادرز ڈے ہر سال جون کے تیسرے اتوار کو منایا جاتا ہے تاکہ باپ جیسے عظیم رشتے کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔ باپ وہ سایہ دار درخت ہے جو اپنی اولاد کو زندگی کی دھوپ سے بچاتا ہے۔ وہ خود خواہ کتنی ہی تکلیف میں ہو، مگر اپنی اولاد کو ہمیشہ محفوظ، خوش اور کامیاب دیکھنے کی خواہش رکھتا ہے۔ وہ اپنی محنت، جدوجہد اور قربانیوں سے بچوں کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی کوشش کرتا ہے۔ماں کی طرح باپ بھی اپنی محبت کے اظہار میں بے مثال ہوتا ہے۔ ماں اپنی ممتا سے اولاد کو پالتی ہے، جبکہ باپ اپنے خون پسینے کی کمائی سے ان کے مستقبل کی بنیاد رکھتا ہے۔ ایک باپ دن بھر کی مشقت کے بعد جب گھر لوٹتا ہے تو اس کی سب سے بڑی خوشی اپنی اولاد کی مسکراہٹ میں چھپی ہوتی ہے۔آج کا دن ہمیں یہ احساس دلاتا ہے کہ والد کی موجودگی ایک انمول نعمت ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم ان کی زندگی میں ہی ان کی قدر کریں، محبت کا اظہار کریں اور ان کا شکریہ ادا کریں۔فادرز ڈے کی شروعات امریکہ میں ایک خاتون سونورا اسمارٹ ڈوڈ کی کوششوں سے ہوئی، جنہوں نے 1910 میں واشنگٹن کے شہر اسپوکین میں پہلی بار یہ دن منایا۔ سونورا کے والد، ویلیم جیکسن اسمارٹ، امریکی خانہ جنگی کے سابق فوجی تھے، جنہوں نے بیوی کے انتقال کے بعد اپنے بچوں کی تنہا پرورش کی۔ اپنے والد کی جدوجہد اور محبت نے سونورا کو فادرز ڈے منانے کا جذبہ دیا۔آج یہ دن پوری دنیا میں والدین کی عظمت کا عالمی پیغام بن چکا ہے۔ آئیے آج ہم اپنے والد کو دل سے سلام پیش کریں اور ان کے مقام کا اعتراف کریں۔

متعلقہ خبریں