1. Home
  2. Blogs
  3. News

جون 14, 2025

پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی

پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
بھارت کی جانب سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کےآج ہونے والے اجلاس میں پاکستان کو دوبارہ گرے لسٹ میں شامل کرانے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کے بجائے صرف رپورٹنگ کے مرحلے میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس کے دوران بھارتی وفد نے پاکستان کے خلاف سخت مؤقف اپنانے کی بھرپور کوشش کی، تاہم چین نے پاکستان کے مؤقف کی کھل کر حمایت کی اور پاکستان کو ریلیف دینے کی تائید کی۔علاوہ ازیں، ترکی اور جاپان نے بھی پاکستان کے حق میں ووٹ دیا اور مکمل تعاون کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ پاکستان کو اکتوبر 2022 میں فیٹف کی گرے لسٹ سے نکالا گیا تھا۔ پاکستان 2018 سے گرے لسٹ میں شامل تھا اور اس دوران کئی اہم اقدامات کئے گئے جنہیں عالمی سطح پر سراہا گیا۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس دنیا بھر میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف نگرانی کرنے والا عالمی ادارہ ہے، جس کے 37 ارکان میں امریکا، برطانیہ، چین، بھارت، ترکی، خلیجی تعاون کونسل اور یورپی کمیشن شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں