1. Home
  2. Blogs
  3. News

جون 14, 2025

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف ہراس

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف ہراس
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک دفعہ پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔لوگ کلمہ طیبہ اور دورد پاک کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز نے کہا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی ہے،زلزلے کی گہرائی 35 کلو میٹر تھی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ ملیر سے 12 کلومیٹر جنوب میں آیا۔چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدرنے بتایا ہے کہ کراچی کے علاقے ملیر، شاہ فیصل کالونی، قائد آباد، گلزار ہجری، یونیورسٹی روڈ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے لانڈھی فالٹ لائن متحرک ہونے کی وجہ سے آرہے ہیں اور یہ جھٹکے کب تک جاری رہ سکتے ہیں یہ بتانا ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ 2009 میں بھی لانڈھی فالٹ لائن متحرک ہوئی تھی، اس وقت 2 ماہ سے زائد تک معمولی شدت کے زلزلے ریکارڈ ہوئے تھے۔واضح رہے کہ کراچی میں یکم جون سے زلزلوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا اور اب تک مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 39 زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں